موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ خانیوال کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آگیا۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



