کمبوڈیا میں روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے ماہرین نے ہفتہ کے روز جنوب مغربی شہر کوہ کانگ میں مزدوروں اور مقامی لوگوں کو مفت مشاورت اور علاج فراہم کیا۔
یہ ایک روزہ تقریب ضلع تھما بانگ میں واقع کمبوڈین ٹاٹے ہائیڈروپاور لمیٹڈ میں منعقد ہوئی جس میں مریضوں نے ٹی سی ایم کے علاج کے فوائد کا براہِ راست تجربہ کیا۔
تقریب میں تقریباً 200 افراد کو صحت کی مشاورت اور علاج فراہم کیا گیا۔ مریضوں میں ہائیڈروپاور پلانٹ کے کارکنوں کے علاوہ مقامی رہائشی بھی شامل تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (خمیر): کوئی ساریث، کمبوڈین مریض
‘‘مجھے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، ہاضمے کی شکایت اور جسم میں درد رہتا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ چینی ڈاکٹر ہمارے علاج کے لئے یہاں آئے۔ مجھے ہاضمے میں بہتری اور کمر کے درد میں کمی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ علاج میرے لئے واقعی مؤثر ثابت ہوا اور اس پر میرا کچھ خرچ نہیں ہوا کیونکہ چینی ڈاکٹروں نے یہ علاج مفت فراہم کیا ہے۔’’
ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): سواس ساریث، کمبوڈین مریض
‘‘مجھے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور جوڑوں کے درد کی شکایت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ میں اپنی بیماریوں سے صحت یاب ہو سکوں گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے ایکیوپنکچر کا تجربہ کیا۔ میں اس علاج پر اعتماد کرتا ہوں۔ یہ بالکل مفت ہے اور میرے اور دیگر عام لوگوں کے لئے بہت مفید ہے۔ میں ٹاٹے ہائیڈرو پاور کمپنی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اچھے ڈاکٹروں کو مریضوں کے علاج کے لئے یہاں مدعو کیا ہے۔’’
کوہ کانگ، کمبوڈیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کمبوڈیا کے شہر کوہ کانگ میں روایتی چینی طب سے مریضوں کامفت علاج
یہ سہولت ضلع تھما بانگ کے ٹاٹے ہائیڈروپاور پلانٹ میں فراہم کی گئی
ہائیڈروپاور پلانٹ کے کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا
مریضوں کو ٹی سی ایم علاج کے فوائد کا براہِ راست تجربہ حاصل ہوا
مجموعی طور پر تقریباً 200 افراد کو ماہرین نے طبی مشورے دئیے
ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہاضمے کی شکایت اور جوڑوں کے درد کا علاج کیا گیا
کوئی ساریث نے علاج کے بعد ہاضمہ اور کمر کے درد میں بہتری محسوس کی
سواس ساریث نے پہلی بار ایکیوپنکچر کا تجربہ کیا اور اسے مفید پایا
مفت علاج نے عام لوگوں کے لئے صحت کی سہولت میں اضافہ کیا



