چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گریٹ وال کے بادا لنگ سیکشن کے اوپر ایک ڈرون ترسیل کے حوالے سے آزمائشی پرواز کر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ڈاک کے شعبے میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی دونوں میں اضافہ کی شرح 2 ہندسوں میں رہی۔
ریاستی ڈاک بیورو کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں اس شعبے نے 174.28 ارب پارسلز نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 19.1 فیصد اضافہ ہے۔
ان میں سے ملک بھر میں ایکسپریس ڈیلیوری اداروں کے نمٹائے گئے پارسلز کی تعداد 157.29 ارب تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 21.4 فیصد اضافہ ہے۔
اس عرصے کے دوران اس شعبے کو 15 کھرب یوآن (تقریباً 208.69 ارب امریکی ڈالر) کی کاروباری آمدنی حاصل ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.6 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف نومبر میں اس شعبے نے 18.78 ارب پارسلز نمٹائے جو جو گزشتہ برس کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ ہے۔
