ہیڈلائن:
برفباری سے جڑی سیاحت کی بدولت چینی دیہات ترقی کی راہ پر گامزن
جھلکیاں:
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے التائے ضلع میں واقع "ہییمو” گاؤں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔یہ علاقہ بڑھتی ہوئی برف و برفانی کھیلوں کی صنعت میں ایک صف اول کی حیثیت کا مقام بن گیا ہے۔ تفصیل وڈیو میں ملاحظہ کریں۔
شاٹ لسٹ:
1- برف اور برفباری کےمختلف کھیلوں کی تقریبات کے مناظر
تفصیلی خبر:
"ہییمو” چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے التائے ضلع میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ یہ علاقہ برف اور برفباری سےجڑی بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کےباعث تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔سنکیانگ موزوں قدرتی حالات اور کئی اعلیٰ معیار کے اسکی ریزارٹس کی بدولت اب چین میں برف باری و برفانی کے کھیلوں کی صنعت کے حوالے سے ایک نمایاں مقام کے طور پر ابھرا ہے۔
طویل برفانی موسم، معیاری برف اور متنوع علاقے کی وجہ سے یہ خطہ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر اسکینگ کے شوقین افراد میں بےحدمقبول ہو چکا ہے۔
اس علاقے نےمختلف برفباری سے جڑی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے جس سے یہاں کے قدرتی وسائل سیاحوں کے لئے ایک منفرد سردیوں کا منظر پیش کرتے ہیں۔لوگ اب یہاں پرسردیوں کےمختلف کھیلوں اورسرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
التائے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link