اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی آئی اے نجکاری معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

پی آئی اے نجکاری معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے نجکاری کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے اداروں کی نجکاری کیلئے آئندہ پیشکش کا عمل پرکشش، بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حلف کے پابند ہیں، ملک و قوم کی بہتری کیلئے جو کچھ ہوا ضرور کریں گے۔

 وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پی آئی اے نجکاری کا معاملے کابینہ کمیٹی کو بھجوانے،نجکاری عمل میں ممبران کی شرکت کیلئے 3رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری کے معاملات قوانین، ضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی

نجکاری کیلئے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حلف کے پابند ہیں، ملک و قوم کی بہتری کیلئے جو کچھ ہوا ضرور کریں گے، پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ پری کوالیفائی کرنیوالے ادارے کو نجکاری کے عمل سے نہیں نکال سکتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!