ہفتہ, ستمبر 13, 2025
پاکستانایف سی ہیڈکوارٹرز کی پشاور سے اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ

ایف سی ہیڈکوارٹرز کی پشاور سے اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایف سی کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایف سی کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کیلئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے نئے ہیڈکوارٹرز کا ماسٹر پلان بھی طلب کرلیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کو جدید بنیادوں پر استوار کر کے ایک منظم اور انتہائی فعال فورس بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کیلئے دارالحکومت میں موزوں جگہ مختص کی جائے، زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹرز اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!