ہفتہ, ستمبر 13, 2025
پاکستانعوام کو سیلاب سے بچانے کے لیے ڈھانچہ جاتی ترقی تیز کرنا...

عوام کو سیلاب سے بچانے کے لیے ڈھانچہ جاتی ترقی تیز کرنا ہوگی، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، اس لیے بہتر طرزِ حکمرانی، عوامی شمولیت اور ڈھانچہ جاتی ترقی ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لاہور، قصور، ملتان اور جلال پور پیر والا کے متاثرہ مقامات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر لاہور اور ملتان کور کے کور کمانڈرز نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی ضروریات سے متعلق دریافت کیا۔ فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے افسران سے بھی گفتگو کی اور ریسکیو آپریشنز کی تفصیلات حاصل کیں۔

بعد ازاں فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے جوانوں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے مشکل حالات میں عوام کی مدد کے لیے ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری اور عزم کی تعریف کی۔ متاثرہ افراد نے نازک وقت پر بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا دلی شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو تیز کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں عوام کو اس طرح کی قدرتی آفات سے بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!