دوحہ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں قطر کے کھلونا فیسٹیول کی تیسری تقریب جاری ہے جہاں اب تک کی سب سے بڑی تقریب میں بچوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔
"وزٹ قطر” کے زیرِ اہتمام یہ فیسٹیول 8 اگست تک جاری رہے گا۔ جس میں لائیو شوز، تھیم پر مبنی سرگرمیوں کے زون، دس بڑے کھلونوں کے اسٹور اور بچوں و نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی سمر کیمپ شامل ہے۔
شرکاء موسیقی کی محفلوں، سائنسی مظاہروں، رقص کی پرفارمنسز اور علاقائی شہرت یافتہ شخصیات کی جھلک سے بھی محظوظ ہو سکتے ہیں۔
دوحہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
———————————————
آن سکرین ٹیکسٹ:
دوحہ میں قطر کے کھلونا فیسٹیول کی تیسری سالانہ تقریب جاری
میلے کے سب سے بڑے ایڈیشن میں شہریوں کا بھرپور جوش و خروش
فیسٹیول میں لائیو شوز، تھیم زونز اور کھلونوں کے 10 اسٹالز
بچوں اور نوجوانوں کے لیے خصوصی سمر کیمپ بھی توجہ کا مرکز
قطر کے کھلونا فیسٹیول 8 اگست تک دوحہ ایگزیبیشن سینٹر میں جاری رہے گا
میلے میں موسیقی، سائنسی مظاہرے، رقص اور مشہور شخصیات کی شرکت
رنگا رنگ میلے نے بچوں، والدین اور سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link