چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تیان تان (ٹیمپل آف ہیون) پارک میں آسٹریلیا کے سیاحوں کا تصاویر کے لئے انداز۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگ حقیقی چین، جو کہ مختلف پہلوؤں اور جہتوں کا حامل ہے، کو دریافت کر رہے ہیں۔
ترجمان لِن جیان نے ایک معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ چین کی مستقل کھلے پن کی پالیسی، داخلے میں سہولت فراہم کرنے والی حکمت عملی، اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئی پیداواری قوتوں اور جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں تیز رفتار پیشرفت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے غیر ملکی تجزیہ کاروں کے خیالات پر رائے طلب کی گئی، جنہوں نے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی، کھیلوں اور ثقافت نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے ملک "مزید دلچسپ” بن گیا ہے اور اس کی عالمی شبیہ مزید نکھر گئی ہے۔
چین کی سیاحت سے لے کر چین کی خریداری تک اور ڈیپ سیک سے لے کر بے حد مقبول کھلونے، فلمیں اور ٹی وی سیریز تک دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگ چین کے بارے میں جان رہے ہیں اور ہمارے ملک سے واقف ہو رہے ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے دریافت کیا ہے کہ وہ چینی عوام کے ساتھ بہت کچھ مشترک رکھتے ہیں اور وہ چینی عوام کے ساتھ جذباتی طور پر جڑنے کے کئی طریقے تلاش کرسکتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے کہ اچھی چیزوں اور بہتر زندگی کی جستجو کسی سرحد یا نسل کی پابند نہیں ہوتی۔ یہ ایسی چیز ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اس حقیقت کا بھی نتیجہ ہے کہ چین ہمیشہ ایک غیر مستحکم اور بدلتی دنیا میں استحکام اور یقین دہانی کا ذریعہ رہا ہے اور رہے گا، جو چینی جدیدیت کے ذریعے عالمی ترقی کو ممکن بناتا ہے ۔
ترجمان لِن جیان نے کہا کہ چین دنیا کے لئے مزید کھلا پن اختیار کرے گا، جدت کے دائرہ کار کو وسعت دے گا اور تعاون کو مضبوط بنائے گا تاکہ دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ مزید مواقع اور فوائد بانٹ سکے اور دنیا بھر کے لوگوں کو ایک مزید دلچسپ چین دیکھنے اور تجربہ کرنے کے زیادہ مواقع فراہم کرے۔
