اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کاایران پر حملہ، پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جاں بحق

اسرائیل کاایران پر حملہ، پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جاں بحق

ایران کے پاسداران انقلاب کور کے چیف کمانڈر حسین سلامی کی تہران میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فائل فوٹو-(شِنہوا)

تہران/بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کے وزیردفاع  اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس کے طیاروں نے حملے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، خاص طور پر ایران کے مختلف علاقوں میں جوہری اہداف سمیت درجنوں فوجی اہداف پر حملے کئے گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق  ایران کے پاسداران انقلاب کور کے چیف کمانڈر حسین سلامی اور ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر غلام علی رشید فضائی حملوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے 2 جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ جاری آپریشن کا مقصد ایران کے جوہری بنیادی ڈھانچے، ایران کی بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور ایران کی فوجی صلاحیتوں پر حملہ کرنا ہے اور یہ حملے ضرورت کے مطابق جاری رہیں گے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران اور نتانز، خنداب اور خرم آباد کے علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تہران کے ایک رہائشی عمارت میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل اور ایران نے حملے کے بعد اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ اسرائیل نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کسی بھی امریکی مدد یا شمولیت کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو بتایا کہ وہ ان حملوں کو اپنی دفاعی ضروریات کے لئے ناگزیر سمجھتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ ” بڑے تنازع ” کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ "میں نہیں چاہتا کہ وہ اس طرف جائیں” کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہوں۔ ہم معاہدے کے کافی قریب ہیں ۔جب تک مجھے لگتا ہے کہ ایک معاہدہ موجود ہے، میں نہیں چاہتا کہ وہ اس حد تک جائیں کیونکہ اس سے سب کچھ برباد ہو جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!