اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مشرقی صوبے میں جوہری تحفظ کی مشق کی

چین نے مشرقی صوبے میں جوہری تحفظ کی مشق کی

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوچھنگ میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے ذیلی ادارے فوجیان فوچھنگ نیوکلیئر پاور کمپنی لمیٹڈ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

فوژو (شِنہوا) چین نے مشرقی صوبے فوجیان میں واقع فوچھنگ جوہری بجلی گھر مرکز پر جوہری تحفظ سے متعلق کامیاب مشق کی ہے۔

چائنہ جوہری توانائی اتھارٹی (سی اے ای اے) کے مطابق طوفان 2025 کے نام سے منعقدہ اس مشق  کا انعقاد  سی اے ای اے، وزارت عوامی سلامتی اور متعدد دیگر سرکاری اداروں نے کیا تھا ۔ مشق میں وزارت حیاتیات و ماحولیات، قومی توانائی انتظامیہ اور فوجیان کی مقامی حکومت نے شرکت کی۔

اس مشق کا انعقاد ہر 2 سال بعد کیا جاتا ہے اور یہ اس سلسلے کی چھٹی مشق تھی،اس میں مختلف حالات میں دراندازی اور حملوں کا ماحول پیدا کرکے انتہائی ہنگامی حالات میں چین کی جوہری سہولیات میں ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔ اس کا مقصد جوہری سہولیات کے آپریٹرز کی خطرے سے متعلق آگاہی کو بہتر بنانا تھا۔

سی اے ای اے کے مطابق اس مشق سے جوہری صنعت کے تحفظ اور ترقی میں توازن قائم کرنے سے متعلق چین کے عزم کو تقویت ملی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!