منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینآبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں قانونی اور جائز ہیں، مین لینڈ

آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں قانونی اور جائز ہیں، مین لینڈ

چین ، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان اور اس کے اطراف پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی تربیتی مشقیں جائز اور معقول ہیں۔

ریاستی کونسل کے امور تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کے متعلقہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے کی مشقیں قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے  اس کے پختہ و غیر متزلزل عزم اور مضبوط صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

چھن نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کی ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کے لئے مسلسل اشتعال انگیزی میں بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت افراتفری کی بڑی وجہ اور آبنائے میں امن و استحکام کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی حکام جتنے مرضی فوجی اخراجات کرلیں وہ نہ تو طاقت کے ذریعے دوبارہ اتحاد کی کوشش روکنے کے تباہ کن انجام سے بچ سکیں گے اور نہ ہی وہ چین کے ناگزیر اتحاد کے تاریخی رجحان کو روک سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب تک ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کے علیحدگی پسندوں کی اشتعال انگیزی جاری رہے گی، جوابی اقدامات بند نہیں ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!