چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر تانگ شان میں تانگ شان بندرگاہ کے ایک کنٹینر ٹرمینل کا منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین اپنے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ماؤ نے یومیہ بریفنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ تحفظ پسندی کی کوئی سمت نہیں ہوتی، تجارت اور ٹیکس کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ یہ بات عالمی برادری میں وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ہے۔
ماؤ نے کہا کہ امریکی اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کے لئے نقصان دہ ہے جس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
