اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: فطری ماحول میں حیاتیاتی تنوع کو بچانےکے لئےخواتین فاریسٹ رینجرز...

چینی شناخت: فطری ماحول میں حیاتیاتی تنوع کو بچانےکے لئےخواتین فاریسٹ رینجرز کی خدمات

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں دیشاہےنامزدقدرتی محفوظ  علاقہ میں  170 سے زائد فاریسٹ رینجرز پر مشتمل ٹیم کام کر رہی ہے۔ ٹیم میں شامل 50 سے زائد خواتین بھی اس نامزدقدرتی محفوظ  علاقہ کے بھرپور حیاتیاتی تنوع کو بچانے کے لئے انتھک محنت کرتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھینگ شیاؤمین، فاریسٹ رینجر، دیشاہے نامزدقدرتی محفوظ  علاقہ

’’ میں نے شیان نیوڈونگ انتظامی اسٹیشن میں 2 سال سے زیادہ عرصہ کام کیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ مجھے یہ کام بہت پسند ہے۔ میں روزانہ اپنی ساتھی خواتین کے ساتھ پہاڑوں اور دریاؤں کی نگرانی کرتی ہوں۔ اگرچہ ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب میں تھک جاتی ہوں اور مصروف ہوتی ہوں لیکن پھر بھی میرا ہر دن ہمیشہ خوشی اور اطمینان سے بھرپور ہوتا ہے۔ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بہترین خدمات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔‘‘

یہ خواتین رینجرز گھنے جنگلات کی نگرانی کرتی ہیں۔ ماحولیاتی نظام پر نظر رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آتشزدگی اور لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کے سلسلے کو بھی روکتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھین ہونگ لیان، سربراہ، شیان نیوڈونگ انتظامی اسٹیشن، دیشاہےنامزدقدرتی محفوظ  علاقہ

’’ دیشاہےنامزدقدرتی محفوظ  علاقہ کے شیان نیوڈونگ انتظامی اسٹیشن میں خواتین رینجرز اپنے روزمرہ کے کام میں ناقابل یقین عزم اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ وہ مشکلات سے گھبرانے والی نہیں۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ خواتین بھی مردوں کی طرح باصلاحیت ہوتی ہیں۔‘‘

دیشاہے نامزدقدرتی محفوظ  علاقہ حیاتیاتی تنوع سے بھرپور ہے۔ یہ 26ہزار 990 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہواہے۔ اس میں جنگل کے احاطے کی شرح 84.67 فیصد ہے۔

گوئی یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!