ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانبانی کی آنکھ کا سن کر دکھ ہوا، دعا کے سوا کچھ...

بانی کی آنکھ کا سن کر دکھ ہوا، دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتا، شاہ محمود

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق ہوتے ہیں جو انہیں ملنے چاہئیں اور یہ جیل انتظامیہ کی ذمے داری ہے، محمود الرشید نے چیک اپ کیلئے ہسپتال جانا تھا مگر جیل انتظامیہ نے کہا کہ سکیورٹی نہیں ہے، پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج بھی سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ نہ ہو سکا۔

انکا کہنا تھا کہ میرا علاج پی کے ایل آئی میں چل رہا ہے ا ور سرجری سے بچ سکتا ہوں، مجھے بھی پولیس سکیورٹی نہ ہونے سے پی کے ایل آئی نہیں لے جایا جا رہا، اس سارے معاملے میں قصوروار پنجاب حکومت کو ٹھہراتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنکھ کی بینائی چلی جائے تو اسکی ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہے، پہلے لوگوں کو سولر پر لیکر آئے تو لوگوں نے اپنی جمع پونجی سولر پر لگا دی اب جو پالیسی بنائی گئی ہے اس پر وزیراعظم بھی بے بس نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے آنسو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، ملک میں امن دیکھنا چاہتا ہوں، بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، حکومتی موقف سے اتفاق کرتا ہوں، ملک میں الجھا اور بے چینی نہیں دیکھنا چاہتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!