قائد جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے دل کے دورے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج پارٹی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت اور جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کے دورے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
جمعہ کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ہسپتال میں عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعاء کی۔
مولانا فضل الرحمن نے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے بھی مولانا کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔




