لاہور: اے ٹی سی لاہور نے خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج عرفان حیدر نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ و اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے 19 اگست تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔