اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ٹیکس رعایت سے 2024 کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پیداوار...

چین میں ٹیکس رعایت سے 2024 کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پیداوار میں ترقی کو فرغ ملا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی زرعی خوراک اختراع کانفرنس (ڈبلیو اے ایف آئی 2024)  میں ایک زرعی روبوٹ کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع اورپیداواری صنعت کی ترقی میں معاونت کرنے والی اہم پالیسیوں ، ٹیکس رعایت، فیس میں کمی اور ٹیکس کی واپسی  کی مالیت 2024 کے دوران مجموعی طور پر 26.3 کھرب یوآن (تقریباً 366.75 ارب امریکی ڈالر) رہی ۔

ریاستی محصولات انتظامیہ کے مطابق ان پالیسیوں نے نئی معیاری پیداواری قوتوں کے بڑھنے کا عمل تیز کرکے پیداواری صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا۔

چین کے اعلیٰ ٹیکنالوجی شعبوں میں 2024 کے دوران فروخت سے ہونے والی آمدنی میں مجموعی قومی شرح نمو کی نسبت 9.6 فیصد پوائنٹس تیز اضافہ ہوا جو اختراعی صنعتوں میں تیزرفتار پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔

چین میں پیداواری کاروباری اداروں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی مجموعی قومی شرح نمو کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس تیزی سے اضافہ ہوا۔

خاص کر آلات کی تیاری، ڈیجیٹل مصنوعات کی پیداوار اور اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداواری شعبوں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں بالترتیب 6.2 فیصد، 8.3 فیصد اور 9 فیصد کا اضافہ ہوا جو ظاہر کرتی ہے کہ قومی پیداواری صنعت ہائی ۔اینڈ اور ذہین ترقی کی سمت مسلسل پیش قدمی کررہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!