29 جنوری کو چین کے نئے سال کے پہلے روز ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ سیکوئل فلم ’’نی جا 2‘‘ نے مختلف باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔بدھ کی دوپہر تک اپنی شاندار کامیابی کے دوران اس نے 9 ارب 20 کروڑ یوآن (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر) کا کاروبار کیا جبکہ 18 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ناظرین کو اپنی طرف متوجہ بھی کیا ہے۔ یہ تعداد نا صرف چین میں دکھائی جانے والی تمام فلموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے بلکہ ہالی وڈ کی سب سے زیادہ ہٹ ہونے والی کچھ فلموں کی کامیابی کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔
سال 2019 کی کامیاب ترین فلم ’’نی جا‘‘ کے تسلسل میں بنائی گئی یہ پہلی فلم ہے جس نے ایک ہی مارکیٹ میں ایک ارب امریکی ڈالر کا ریکارڈ عبور کیا ہے۔ یہ فلم چین کی فلم انڈسٹری کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
چین کے ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤ یان نے یہاں تک پیشنگوئی کی ہے کہ ’’نی جا 2‘‘ آج تک کی سب سے زیادہ منافع دینے والی اینی میٹڈ فلم بن جائے گی۔
چین کی قدیم داستانوں پر بنائی گئی فلم ’’نی جا 2‘‘ نے اپنے شاندار بصری اثرات، انداز بیان اور گہرے ثقافتی اظہار کے ساتھ ناظرین کو مسحور کر لیا ہے۔
ملک کے اندر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ’’نی جا 2‘‘ عالمی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹنے کو تیار ہے۔ یہ ایک ایسے ثقافتی پل کا کردار ادا کر رہی ہے جو دنیا بھر کے ناظرین کو چین کی کہانیوں اور روایات کی ایک جھلک پیش کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وارن، فلم بین، سڈنی
’’ مجھے تو یہ فلم بہت شاندار لگی ہے۔ دلچسپی سے بھرپور ہونے کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس کا معیار بے حد اعلیٰ تھا۔ مجھے کہانی اور اس پوری فلم کا ماحول بھی بہت پسند آیا ہے۔ یہ واقعی بہت حیران کن تھا۔ میں لازماً اسے گھر پر دوبارہ بھی دیکھوں گا۔ میں ضرور اسے 10 میں سے 10 نمبر دوں گا۔ میرا دیانت دارانہ خیال ہے کہ یہ ایک زبردست فلم ہے جو یقینی طور پر دیکھنے کے قابل ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کائی جانسن،فلم بین، لاس اینجلس
’’ میرے خیال میں یہ دلچسپی سے بھرپور ایک شاندار فلم ہے۔ سچ ہے کہ میں اینیمیشن کو پسند کرتا ہوں۔ یہ میرے لئے ایک بہت بڑی چیز تھی جسے دیکھنا مجھے بہت پسند آیا۔ اس لئے میرے خیال میں یہ بہت مزیدار اور دلچسپ تھی۔‘‘
چھنگ دو، چین/ لاس اینجلس، امریکہ/سڈنی، آسٹریلیا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link