اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناختلافات میں اضافے کے بعد ہونڈا اور نسان نے انضمام کی بات...

اختلافات میں اضافے کے بعد ہونڈا اور نسان نے انضمام کی بات چیت ختم کردی

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک نسان ڈیلر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا) ہونڈا موٹر کمپنی اور نسان موٹر کمپنی نے ممکنہ انضمام پر بات چیت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی دنیا کے سب سے بڑے آٹوموٹو گروپس کو یکجا کرکے تنظیم نو کی کوشش بھی ختم ہوگئی ہے۔

قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ  جمعرات کو دو اداروں کی بورڈ میٹنگز ہوئیں جس میں انہوں نے دسمبر 2024 میں دستخط کردہ بنیادی معاہدے کو واپس لینے اور انضمام کی بات چیت کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں اداروں نے ابتدائی طور پر دونوں برانڈز کی نگرانی کرنے والی ایک ہولڈنگ کمپنی کے قیام پر توجہ مرکوز کی تھی تاہم حصہ داری کے حوالے سے مذاکرات رک گئے۔ اس حوالے سے اختلافات اس وقت بڑھے جب ہونڈا نے نسان کو اپنا ذیلی ادارہ بنانے کی تجویز دی جس کی نسان نے سخت مخالفت کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہونڈا اپنی تنظیم نو کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے نسان پر زور د یتی رہی ہے۔ نومبر 2024 میں نسان نے اپریل تا ستمبر کی مدت کے لئے خالص منافع میں 90 فیصد سے زیادہ کمی کی اطلاع دیتے ہوئے دنیا بھر میں9 ہزار ملازمتیں ختم کرنے اور اپنی عالمی پیداواری گنجائش میں 20 فیصد تک کٹوتی کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!