ہیڈ لائن:
انڈونیشیا، برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کرتا ہے: ترجمان
جھلکیاں:
انڈونیشیا نے برکس فورم کی رکنیت حاصل کر نے کے بعد ایک بیان میں اس کے مقاصد کے لئے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس حوالے سے انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گفتگو کی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ انڈونیشیا کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ (انڈونیشین): رولینسیہ سوئمیرات، ترجمان، وزارت خارجہ، انڈونیشیا
تفصیلی خبر:
برازیل نےاس سال برکس فورم کے سربراہ کے طور پر جاری ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا ، برکس فورم کا مکمل رکن بن چکا ہے۔
انڈونیشیا نے برازیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ عزم کیا ہے کہ وہ دنیا کو زیادہ منصفانہ، پرامن، اور خوشحال بنانے کے لئے تمام برکس فورم رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
ساؤنڈ بائٹ (انڈونیشین): رولینسیہ سوئمیرات، ترجمان، وزارت خارجہ، انڈونیشیا
’’ انڈونیشیا کی حکومت برازیل کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے کہ انڈونیشیا برکس فورم کا مکمل رکن بن گیا ہے۔ایک ترقی پذیر اور متنوع معیشت والے ملک کے طور پر انڈونیشیا برکس فورم کے معاشی مضبوطی، عوامی صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے زیر بحث ایجنڈوں میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرتا ہے۔
ہم نے مختلف مواقع پر متعدد مرتبہ یہ بات کہی ہے کہ برکس فورم انڈونیشیا کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے دنیا کے جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔اس طرح اس امر کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ عالمی فیصلہ سازی کے عمل میں جنوبی ممالک کی آواز اور امنگوں کو بھی نمائندگی مل جائے۔
انڈونیشیا مستقبل میں تمام برکس فورم رکن ممالک اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر دنیا کو زیادہ منصفانہ، پرامن، اور خوشحال بانے کے لئے کام کرنے کا عہد کرتا ہے۔‘‘
جکارتہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link