جمعہ, جنوری 30, 2026
پاکستانپاک برطانیہ تجارتی حجم 5.5 بلین پائونڈ سے تجاوز کر گیا

پاک برطانیہ تجارتی حجم 5.5 بلین پائونڈ سے تجاوز کر گیا

پاکستان اور برطانیہ کا تجارتی حجم 5.5 بلین پائونڈ سے تجاوز کر گیا جبکہ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات و سماجی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانوی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں فریقین نے پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پائونڈ سے تجاوز ہو نے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!