جمعہ, دسمبر 12, 2025
پاکستانلاہور پولیس کی کارروائیاں، رواں سال میں 3607 قمار باز گرفتار،1 کروڑ...

لاہور پولیس کی کارروائیاں، رواں سال میں 3607 قمار باز گرفتار،1 کروڑ 72 لاکھ سے زائد برآمد

لاہور پولیس نے ایک سال میں متعدد کارروائیوں کے دوران ساڑھے 3 ہزار سے زائد قمار باز گرفتار کر کے ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال متعدد کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

سی سی پی او آفس کے مطابق آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، ناسور کے سدباب کیلئے تمام کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!