اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی عالمی جنوب میڈیا اور تھنک ٹینک فورم کو مبارکباد

چینی صدر کی عالمی جنوب میڈیا اور تھنک ٹینک فورم کو مبارکباد

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی جنوب میڈیا اور تھنک ٹینک فورم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

شی نے اس بات کا خاص طور پر تذکرہ کیا کہ اس وقت عالمی جنوب ایک مضبوط رفتار سے آ گے بڑھ رہا ہے اور انسانی ترقی کے مقصد میں اس کا اہم کردار تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ چین ہمیشہ عالمی جنوب کا رکن رہا ہے اور اس نے ہمیشہ ترقی پذیر دنیا سے تعلق قائم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ چین حقیقی کثیرجہتی پر عملدرآمد ، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور عالمی سطح پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے کے لئے عالمی جنوب کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ اس صدی کی عالمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جدیدیت کی پیروی کرنا، زیادہ منصفانہ اور مساوی بین الاقوامی نظام کے لئے کام کرنا عالمی جنوب کے ممالک کا تاریخی مشن اور عالمی جنوب میڈیا اور تھنک ٹینکس کے لئے دور حاضر کے مشترکہ مسائل ہیں۔

شی نے امید ظاہر کی کہ فورم کے شرکاء تفصیلی بات چیت کرکے اتفاق رائے پیدا کریں گے اور مشترکہ طور پر "عالمی جنوب کی آواز” کی بلند کریں گے اور  "عالمی جنوب کا عزم” بھی ظاہر کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!