بیجنگ: چین کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ماہ جولائی کے آخر تک مجموعی طور پر32 کھرب 56ارب 40کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جو جون کے آخر کے مقابلے میں 34 ارب ڈالر یا 1.06 فیصد زیادہ ہیں۔
فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی ڈالر انڈیکس گزشتہ ماہ نیچے آیا، جب کہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عام طور پرمیکرو اکنامک ڈیٹا، مالیاتی پالیسیوں اور بڑی معیشتوں میں توقعات جیسے عوامل سے متاثر ہوئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی تبادلے اوراثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی جیسے عوامل کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے جولائی میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
بیان کے مطابق ملک کا معاشی آپریشن عمومی لحاظ سے مستحکم اور اس نے مستحکم ترقی کی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
