سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انتظامی مسائل کے باعث 15پروازیں منسوخ ،41تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 213، اسلام آباد کوئٹہ اور سکھر کی پروازیں پی کے 325،326، 631، 632،لاہور جدہ کی پرواز پی اے 471، دبئی کی پرواز پی کے 203، 204، پی اے 216 اور کراچی جدہ کی نجی ایئر کی پروازیں ای آر 811، 812 ،نجی ایئر کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی اے 212منسوخ کردی گئی ہے۔
لاہور کراچی کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 306 پندرہ گھنٹے، لاہور شارجہ کی پرواز پی اے 412، 413 میں ساڑھے 8گھنٹے جبکہ لاہور دوحہ کی پرواز پی کے 279میں 9گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 300اور 301میں 2، 2 گھنٹے، لاہور اسلام آباد کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 308 میں ساڑھے 3 گھنٹے، کراچی فیصل آباد پی کے 340 اور کراچی ملتان کی پرواز پی کے 331 میں 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
شیڈول کے مطابق اسلام آباد دبئی کی پرواز پی اے 210اور 216میں 4سے ساڑھے 6گھنٹے ،ملتان ریاض کی پرواز پی کے 765اور القسیم کی پرواز پی کے 170میں 4گھنٹے جبکہ لاہور کوئٹہ کی پرواز پی کے 322میں ساڑھے 4گھنٹے کی تاخیرہوئی ۔
