جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچینی گاڑیاں قیمت کے فائدے، سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ ترکیہ...

چینی گاڑیاں قیمت کے فائدے، سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ ترکیہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،ماہر

ترکیہ کے استنبول میں ایک ایم جی 4 چینی برقی گاڑی ماڈل چارجنگ پورٹ سے منسلک ہے۔(شِنہوا)

استنبول (شِنہوا) چینی کار برانڈز اپنی مسابقتی قیمتوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی وابستگی کے ساتھ ترکیہ کی آٹو مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ترکیہ کے آٹو شعبے میں 15 سال سے زائد کا تجربہ کے حامل اور اس وقت  ایک آن لائن آٹوموبائل نیلامی پلیٹ فارم اوٹوبٹ کے لیے کام کر نےوالے سمیع ایریوک سیلڈی نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چیری، ایم جی اور بی وائی ڈی جیسے چینی کار برانڈز نے ترکیہ میں پائیدار ترقی کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ طویل مدتی کامیابی حاصل کی ہے۔

ایریوک سیلڈی نے یہ بات ترکیہ کی آٹو ڈسٹری بیوٹرز اور مو بیلیٹی ایسوسی ایشن (اوڈی ایم  ڈی)کی جانب سے 4 مارچ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے جواب میں کہی جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کار برانڈز نے 2024 کے دوران فروخت میں نمایاں اضافہ کیا۔

اوڈی ایم  ڈی  کی رپورٹ کے مطابق چیری نے گزشتہ سال ترکیہ میں 57 ہزار47 گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40.54 فیصد زائد ہے،اس کی وجہ اس کی مسابقتی قیمتوں والی ٹیگ گو سیریز ہے جو مختلف صارفین کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

ایریوک سیلڈی نے کہا کہ چیری نے ترکیہ کی مارکیٹ میں تیزی سے مضبوط مقام حاصل کیا اور اپنی قیمت کے فائدےکے ساتھ بہت زیادہ دستیاب گاڑیاں پیش کر کے کافی تعداد میں گاڑیاں فروخت کیں جبکہ دیگر برانڈز دستیابی کے مسائل سے دوچار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!