بیجنگ: چین کے صدر اور مر کزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے فوج میں سیاسی وفاداری بڑھانے کے بارے میں خطابات کا مجموعہ شائع کر دیا گیا۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ کتاب 2012 میں 18 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نیشنل کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی 89 تقریروں پر مشتمل ہے، جس میں نئے دور میں فوج کی سیاسی وفاداری کو بڑھانے کی حکمت عملی کی ترقی، معنی، مطالبات اور عمل درآمد کو مکمل طور پر واضح کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کتاب سی ایم سی کی منظوری سے شائع کی گئی ہے تاکہ نئے دور میں فوج میں سیاسی وفاداری کو بڑھانے کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم مباحثوں کے بارے میں فوجی افسران کی تفہیم کو بہتر بنایا جاسکے اور سیاسی رجحان، سوچ اور عمل کے لحاظ سے سیاسی وفاداری کو مضبوط بنانے کے بارے میں ان کے شعور میں اضافہ کیا جاسکے۔
