اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیجر عزیز بھٹی شہید کا59واں یوم شہادت،مسلح افواج کا خراج عقیدت

میجر عزیز بھٹی شہید کا59واں یوم شہادت،مسلح افواج کا خراج عقیدت

راولپنڈی/گجرات: میجر راجہ عزیز بھٹی شہید(نشان حیدر) کا یوم 59واں شہادت ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، گجرات میں شہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد ہواجہاں پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 59 واں یومِ شہادت ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا گجرات میں شہید کے مزار پر تقریب انعقاد کیا گیا جہاں پر پاک فوج کے دستے کی سلامی پیش کی،مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا،میجر عزیز بھٹی کی فرض شناسی، عزم اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آصف زرداری نے میجر عزیز بھٹی شہید(نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی لازوال قربانی ہمارے لئے روشن مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کے 59 ویں یوم شہادت پر صدر آصف زرداری نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں جوانمردی سے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، ان کی لازوال قربانی ہمارے لئے ایک روشن مثال ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!