راولپنڈی: تھانہ وارث خان پولیس نے خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کیخلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، ملزم میٹرو سٹیشن پر سفر کرنیوالی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ،راہ چلتی خواتین کیساتھ بدتمیزی کرتا تھا، ملزم نے کئی خواتین کے پرس بھی چھینے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
