جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانبیرسٹر گوہر کا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کے...

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف کارروائیاں غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ عمر ایوب کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا ہمیں ان پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا ، امید ہے پشاور ہائیکورٹ ہمیں ہمارا آئینی حق دے دگی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کوئی ریفرنس نہیں بھیجا، عمر ایوب عوامی نمائندگی کر رہے تھے، ان کی معطلی اور دیگر رہنمائوںکیخلاف غیر آئینی و غیر قانونی کارروائیوں پر آواز اٹھائینگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!