اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبلغاریہ ’روز ولیج‘ میں سالانہ گلاب تہوار کا رنگا رنگ آغاز

بلغاریہ ’روز ولیج‘ میں سالانہ گلاب تہوار کا رنگا رنگ آغاز

بلغاریہ کے شہر کازانلک میں اتوار کے روز سالانہ گلاب میلہ روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ہے۔

دارالحکومت صوفیہ سے تقریباً 200 کلومیٹر مشرق میں واقع اس شہر میں میلے کا آغاز شہر کے نواحی علاقوں میں گلاب چننے کی رسم سے ہوا جس کے بعد رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پریڈ میں تقریباً 10 ہزار افراد نے شرکت کی جن میں موسیقار، فنکار، بچے اور کھلاڑی شامل تھے۔

یہ میلہ ہر سال جون کے پہلے اتوار کو منعقد ہوتا ہے اور مقامی ثقافت کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ کازانلک کے مقامی لوگوں کے لیے گلاب صرف حسن کی علامت نہیں بلکہ معاشی اہمیت کا حامل بھی ہے۔ یہاں پیدا ہونے والے گلابوں سے نکالا جانے والا عرقِ گلاب دنیا بھر کے اعلیٰ درجے کے پرفیومز میں استعمال کیا جا تا ہے، جو اس خطے کی معیشت میں  کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (بلغاری): مصطفیٰ مصطفوف، وزیٹر
"ہم نے سنا تھا  کہ یہاں گلابوں کا سالانہ میلہ منعقد ہوتا ہے اوریہ پہلی بار ہے کہ ہم نے  یہاں شرکت کی ہے۔ میلہ نہایت خوبصورتی سے منظم ہے، مجھے بہت اچھا لگا۔ یہ ایک دلکش اور یادگار تجربہ رہا۔ میں کئی برسوں سے اس میلے کے بارے میں سنتی آ رہی تھی اور ہمیشہ سے آنے کی خواہش تھی۔ اس بار فیصلہ کیا کہ خود دیکھیں اور ہم اپنے فیصلے سے بہت مطمئن ہیں۔”

کازانلک، بلغاریہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!