اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین پالیسی اقدامات اورنئی صنعتوں کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانے میں...

چین پالیسی اقدامات اورنئی صنعتوں کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مصروف عمل

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں حئی لونگ جیانگ یونیورسٹی کے 2025 کے گریجویٹس کے لیے منعقدہ روزگار میلےکے دوران ملازمت کے متلاشی افراد آجروں سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اعلیٰ معیار اور خاطرخواہ روزگار کو یقینی بنانے کی اپنی وسیع ترحکمت عملی کے حصے کے طور پرمالی معاونت، خصوصی مراعات اورابھرتی ہوئی صنعتوں کے عروج کو یکجا کر کے روزگار میں اضافہ کر رہا ہے۔

حالیہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی ملازمت کی منڈی وسیع پیمانے پر مستحکم رہی ہے۔ شہری بے روزگاری کی شرح اپریل میں 5.2 فیصد سے کم ہو کر 5.1 فیصد ہو گئی جو 2025 کے پہلے 4 ماہ میں اوسطاً 5.2 فیصد پر برقرار ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے اس مستحکم رجحان کو صنعتی کارکردگی میں بہتری، نئی ترقیاتی جہتوں کے پھیلاؤ اور اہم لیبر گروپس کے لیے بڑھتی ہوئی سرکاری معاونت کا نتیجہ قرار دیا۔

چین کی قیادت نے روزگار کو ایک اسٹریٹجک ترجیح کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اپریل 2025 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کے ایک اہم اجلاس میں روزگار کے استحکام کو پالیسی کا ایک مرکزی مقصد قرار دیا۔

ان مربوط کوششوں کے تحت حکومت کے متعدد اداروں نے اسی روز ایک مشترکہ سرکلر جاری کیا جس میں 2025 کے گریجویٹس اور نوجوان ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے روزگار کے فروغ سے متعلق اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!