اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس کا اسرائیلی-امریکی یرغمالی کو رہا کرنے کا اعلان

حماس کا اسرائیلی-امریکی یرغمالی کو رہا کرنے کا اعلان

اسرائیل ، تل ابیب کےایک اپارٹمنٹ میں یرغمالی کے رشتہ دار اور دوست یرغمالی کی رہائی کی ٹیلی ویژن نشریات دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

غزہ (شِنہوا) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اسرائیلی-امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو غزہ کی پٹی سے رہا کر دیا جائے گا۔

بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے پیر کے روزایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ گروپ کی قیادت نے کیا ہے تاہم انہوں نے رہائی سے متعلق  مزید تفصیلات مہیا نہیں کیں۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار اور گروپ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے اتوار کو کہا تھا کہ گروپ جنگ بندی کو یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کے لئے  سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کے تحت الیگزینڈر کو غزہ سے رہا کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس حالیہ دنوں میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہی ہے اور اس نے ثالثی کی کوششوں میں  مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔

یہ پیشرفت حماس کی جانب سے تقریباً ایک ماہ قبل یہ کہنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کے ٹھکانے پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اس گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جو الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور تھا۔

الیگزینڈر کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو یرغمال بنایا تھا، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ میں موجود آخری زندہ امریکی یرغمالی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!