تہران: ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کیلئے متعدد انٹلیجنس ، ملٹری افسران کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کیلئے متعدد انٹلیجنس ،ملٹری افسران اور اسماعیل ہنیہ کے گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کو کو حراست میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق اسماعیل ہنیہ کا تہران میں قتل ایرانی سیکیورٹی کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے، ایران نے ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا خود پر فرض قرار دے دیا ہے ،معاملے کی تحقیقات تک پہنچنے کیلئے تمام افسران سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔