چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عظیم قومی ہیرو سن یات سین کی برسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں چین کے انقلابی رہنما اور سیاستدان سن یات سین کی 100ویں برسی کی مناسبت سے ایک مختصر اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
بیجنگ کے مرکز میں سن کے نام منسوب پارک ژونگ شان پارک میں منعقدہ تقریب میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
صبح 10 بجکر 30 منٹ پر شرکاء احتراماً کھڑے ہوئے اور خاموشی اختیار کی ۔ شرکاء سن یات سین کے مجسمے کے سامنے تین بار تعظیماً جھکے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، چینی کومن تانگ(آر سی سی کے) مرکزی کمیٹی کی انقلابی کمیٹی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائٹڈ فرنٹ ڈیپارٹمینٹ، بیجنگ بلدیاتی حکومت اور آر سی سی کے کی بیجنگ بلدیاتی کمیٹی کے نمائندوں نے سن کے مجسمے پر پھول رکھے۔
سن 1866 میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال 1925 میں ہوا۔ وہ 1911 کے انقلاب میں قائدانہ کردار پر چینی عوام میں جمہوری انقلاب کے عظیم بانی کے طور پر جانے جاتے ہیں جس سے چین میں 2 ہزار برس سے زائد عرصے پر محیط جاگیردارانہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link