چین کے اپنی مدد آپ کے تحت قائم ہائیڈروجن فیول سیل کا انٹارکٹیکا میں چین کے چھن لنگ اسٹیشن پر کامیابی سے اطلاق کیا گیا۔ (شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی ریفائنری سائنوپیک نے حال ہی میں صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں اپنے ہائیڈروجن فیول سیل سپلائی سینڑ کی توسیع کا کام مکمل کرلیا ہےجو چین کے جنوبی علاقے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔
روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق توسیع شدہ مرکز میں 99.99 فیصد خالص مقدار کے ساتھ اب یومیہ 15 ٹن ہائیڈروجن پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو 5 ہزار 100 ٹن کی سالانہ پیداوار کے مساوی ہے ۔ اس توسیع سے اس کی سالانہ صلاحیت میں 1 ہزار 500 ٹن کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت سے علاقے میں ہائیڈروجن توانائی کی فراہمی نمایاں طور پر مستحکم ہونے کی توقع ہے جس سے گوانگ ڈونگ۔ ہانگ کانگ ۔ مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے میں ہائیڈروجن صنعت کی تیزتر ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔
سائنوپیک نے اپنی ہائیڈروجن توانائی کی بنیادی سہولیات کو فعال انداز سے آگے بڑھایا ہے۔کمپنی ملک بھر میں اب تک 142 ہائیڈروجن ری فیولنگ اسٹیشن کے علاوہ 11 ہائیڈروجن فیول سیل سپلائی سینٹرز قائم کرچکی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link