اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں شی زانگ کی 15.81 ارب کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست...

چین میں شی زانگ کی 15.81 ارب کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست توانائی کی ترسیل

چین کے شی زانگ خود مختار علاقے نے 2015 سے اب تک 14.6 ارب کلو واٹ گھنٹے (کے ڈبلیو ایچ)ماحول دوست توانائی اپنے علاقے سے باہر فراہم کی ہے۔(شِنہوا)

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب شی زانگ خود مختار علاقے نے 2015 سے 2024 کے آخر تک 15.814 ارب کلو واٹ گھنٹے (کے ڈبلیو ایچ)ماحول دوست توانائی کو علاقے سے باہر فراہم کیا ہے۔

اسٹیٹ گرڈ شی زانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق شی زانگ سے یہ ماحول دوست توانائی کی ترسیل معیاری کوئلے کے استعمال میں تقریباً 48 لاکھ 50 ہزارٹن کی کمی لانے میں مددگار ثابت ہوئی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 1کروڑ35لاکھ80ہزار ٹن کی کمی ہوئی۔

شی زانگ کی بجلی کی پیداوار کا 99 فیصد سے زیادہ حصہ گزشتہ سال کے آخر تک ماحول دوست توانائی سے آیا جس نے اسے چین میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار کے سب سے زیادہ تناسب کے ساتھ علاقائی گرڈ بنا دیا۔

شی زانگ اپنی بجلی مارکیٹ کی ترقی کے ساتھ اپنے وسائل کی تقسیم، گرڈ کے استحکام اور گرڈ کی صلاحیت کو نئے توانائی کے ذرائع کو ضم کرنے کے لیے بڑھاتا رہتا ہے۔

شی زانگ میں وافر شمسی اور ہوا کے وسائل موجود ہیں اور اس نے 2015 میں دوسرے صوبائی سطح کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنا شروع کی ہے۔

آج شی زانگ نے ایک جامع توانائی نظام قائم کیا ہے جس میں پن بجلی بنیادی ذریعہ ہے جسے جیوتھرمل، ہوا اور شمسی توانائی جیسے دیگر ذرائع سے مکمل کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!