اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جنوری-فروری کے دوران ریلوے مال برداری حجم میں اضافہ

چین میں جنوری-فروری کے دوران ریلوے مال برداری حجم میں اضافہ

چین کے جنوب مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہورگوس میں ہورگوس ریلوے پورٹ پر سٹینڈرڈ-گیج یارڈ کا فضائی منظر- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریلوے نیٹ ورک نے رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 62 کروڑ 20 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل کی جو گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد اضافہ ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق چین کی ریلوے صنعت نقل و حمل کی خدمات  اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی ترسیلی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سے معاشی سرگرمی میں معاونت حاصل ہوئی اور لوگوں کے لئے موسم سرما سے بچاؤ میں راحت میں ملی۔

چائنہ ریلوے نے بتایا کہ اس مدت کے دوران ریلوے نے 30 کروڑ 10 لاکھ ٹن کوئلہ منتقل کیا جس سے تھرمل بجلی گھروں کی عروج کی طلب پوری کرنے میں مدد ملی۔

اس سے قبل جاری اعدادوشمار کے مطابق  2025 کے ابتدائی 2 ماہ میں ریلوے مسافروں دوروں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 72 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!