جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرنیشنلسفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں مگر مفادات کا ہر صورت تحفظ...

سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں مگر مفادات کا ہر صورت تحفظ کرینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے اہم ملاقات کے بعد ایران سے ممکنہ معاہدہ کو ترجیح دینے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ملاقات میں نیتن یاہو کے متعدد نمائندے بھی شریک تھے اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور اب دیکھا جا رہا ہے کہ آیا معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو ہم دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، پچھلی بار ایران نے ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسے مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا جو ایران کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران کا رویہ زیادہ ذمہ دارانہ اور معقول ہوگا، امریکا سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریگا۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مضبوط تعلقات بدستور قائم ہیں تاہم اس ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی سرحد تاریخ میں پہلی بار 100فیصد محفوظ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ونڈ انرجی کے حق میں نہیں ہیں اور توانائی پالیسی پر بھی اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ایران کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، تاہم حتمی نتیجہ ایران کے طرزِ عمل پر منحصر ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!