پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینبھارت ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن...

بھارت ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چوتھی اور ٹی ٹوئنٹی میں ساتوین نمبر پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے، اس فہرست میں نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی جبکہ پاکستان 7ویں پوزیشن پر براجمان ہے، سری لنکا کا نمبر 8واں، بنگلہ دیش کا 9واں اور افغانستان کا 10واں نمبر ہے۔

ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بھی بھارت پہلے نمبر پر قابض ہے، نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے، ون ڈے میں پاکستان چوتھی، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی پوزیشن پر ہے، افغانستان 7ویں ، انگلینڈ 8ویں، ویسٹ انڈیز 9ویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم10 ویں نمبر پر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!