چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک چینی تجارتی دوبارہ قابل استعمال راکٹ ایس کیو ایکس-2 وائی اپنی دوسری پرواز کے آزمائشی مشن کے لئے اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) حالیہ برسوں میں حاصل کردہ قابل ذکر پیشرفت کی بنیاد پر چین کے تجارتی طور پر دوبارہ قابل استعمال راکٹ ساز ادارے اگلے 12 ماہ میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کو تیار ہیں۔
چین کے 2 بڑے نچلے زمینی مدار (ایل ای او) سیٹلائٹ انٹرنیٹ مجموعہ میں شامل دو اداروں گوونگ اور اسپیس سیل کے پاس مستقبل میں مدار میں ہزاروں سیٹلائٹ ہوں گے جو ملک کی تجارتی لانچ کو ایک مضبوط مارکیٹ بنیاد فراہم دیں گے۔
بیجنگ کے راکٹ ساز ادارے گلیک ٹک انرجی کے چیف اسٹریٹجی آفیسر مینگ شیان بو نے کہا کہ مارکیٹ کی وسیع طلب ایک طاقتور محرک قوت کی حیثیت سے کام کرے گی، یہ دوبارہ قابل استعمال راکٹ ٹیکنالوجی میں مسلسل اختراع اور کامیابیوں کو آگے بڑھائے گی جبکہ نئی ٹیکنالوجیز، مواد، عمل اور آزمائشی طریقوں کے وسیع پیمانے پر اطلاق کو تیز کیا جائے گا۔
گلیک ٹک انرجی اس وقت 2 اقسام کے کے دوبارہ قابل استعمال راکٹوں پر کام کررہی ہے۔ پلاس-1 دو مراحل پر مشتمل دوبارہ قابل استعمال راکٹ ہے،اس میں مائع آکسیجن اور مٹی کا تیل بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے۔
لانچ کے وقت اس کا وزن تقریباً 290 ٹن ہےاور یہ نچلے زمینی مدار میں 8 ٹن تک وزن لے جا سکتا ہے۔ یہ راکٹ 2025 کی پہلی ششماہی میں اپنی پہلی پرواز کرے گا اور رواں سال 2 طے شدہ مشنز کے ساتھ تجارتی آپریشنز شروع کرے گا۔
پلاس -1 کے ڈیزائن کی بنیاد پر پلاس -2 راکٹ میں نچلے زمینی مدار کے لئے پے لوڈ صلاحیت میں 30 ٹن کا اضافہ کیا گیاہے، توقع ہے کہ 2025 کے دوران اس کی تیاری اور آزمائش مکمل ہوجائے گی۔
