پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینبدعنوانی کے خلاف مہم میں چین کی مضبوط رفتار برقرار

بدعنوانی کے خلاف مہم میں چین کی مضبوط رفتار برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین 2026 میں مضبوط ترقی کے رجحان کے ساتھ قدم رکھ رہا ہے اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات اب بھی ایک اہم ترجیح ہیں کیونکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) ملک کو آگے بڑھا رہی ہے۔

گزشتہ سال چین کی بدعنوانی کے خلاف مہم بلا رکاوٹ جاری رہی اور حکام پرعزم رہے کہ وہ نہ رکیں گے اور نہ پیچھے ہٹیں گے تاکہ بدعنوانی اور بدانتظامی کے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

ملک میں بدعنوانی کی نگرانی کرنے والے اداروں نے اہم اعلیٰ حکام پر کڑی نظر رکھی اور یہ یقینی بنایا کہ اختیارات سخت نگرانی میں استعمال کئے جائیں۔

چین میں انسداد بدعنوانی کی اعلیٰ اتھارٹیز کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پورے سال کے دوران مرکزی سطح کے 65 اہلکار جن میں زیادہ تر وزیر یا اس سے اوپر کی سطح کے عہدیدار ہیں، بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات کے دائرہ کار میں آئے، جن میں سے 9 مقدمات صرف دسمبر میں شروع کئے گئے۔

تحقیقات کے دائرے میں شامل نمایاں ناموں میں جیانگ چھاؤ لیانگ، جن شیانگ جون، لان تیان لی، لیو ہوئی، یی ہوئی مان اور ژانگ شی پھنگ شامل تھے۔

عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر اثر ڈالنے والے شعبوں میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی میں بھی مسلسل پیشرفت ہوئی۔ جنوری سے نومبر کے دوران کم درجہ کے 5 لاکھ 36ہزار اہلکاروں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سے 20 ہزار کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے بھیجا گیا۔

بدعنوانی کے مفرور مجرموں اور چوری شدہ اثاثوں کے عالمی سطح پر سراغ میں چین نے متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ "سکائی نیٹ” آپریشن کے ذریعے صرف 11 ماہ میں 782 مفرور افراد کو وطن واپس لایا گیا اور 23.66 ارب یوآن (تقریباً 3.38 ارب امریکی ڈالر) کے غیر قانونی اثاثے بحال کئے۔

جولائی میں ژو جنگ ہوا جو سب سے زیادہ مطلوب 100 بدعنوان افراد میں شامل تھا، تھائی لینڈ سے واپس لایا گیا اور اس مہم کے دوران ایشیا میں گرفتار ہونے والا آخری فراری بن گیا۔

سی پی سی نے پورے سال کے دوران رویوں کو درست کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ مارچ میں اس نے ایک چار ماہ کی تربیتی مہم شروع کی تاکہ اپنے  تقریباً 10 کروڑ اراکین کو پارٹی کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

چین نے اپنے ادارہ جاتی لائحہ عمل  کو بھی مضبوط کیا ہے۔ جون میں نظرثانی شدہ نگرانی قانون نافذ کیا گیا جس سے نگرانی کے اختیارات مزید بڑھ گئے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں دور ہو گئیں جو بدعنوانی کو سخت سزا دینے پر واضح اور مضبوط موقف ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!