ناروے کے شہر لیلی اسٹروم میں ناروے کے سب سے بڑے سفری میلے ٹریول ایکسپو میں ’’ہیلو، چائنہ‘‘بوتھ پر لوگوں کا تصاویر کے لئے ایک انداز-(شِنہوا)
اوسلو (شِنہوا)ناروے کا سب سے بڑا سفری میلہ ٹریول ایکسپو ختم ہوگیا ہے جس میں "ہیلو، چائنہ!” بوتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
مخصوص چینی ثقافتی عناصر سے مزین اس بوتھ میں مقامی سیاحوں کے لئے چین کی سیاحت میں سہولیات کی پالیسیاں اور اقدامات پیش کئے گئے۔
ملک کے شمالی حصے میں واقع نارڈلینڈ کاؤنٹی کی ایک لڑکی اینیکن آرنٹسبرگ نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ جلد ہی چین جائیں گی اور وہ یہاں کے اختتامی لمحات میں کچھ معلومات اکٹھی کرنے آئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جس کے دورے کا انہوں نے ہمیشہ خواب دیکھا ہے۔ جب میں نے ناروے کے لئے ویزا فری پالیسی سے متعلق سنا تو میں نے اور میرے دوستوں نے چین کو فوری طور پر اپنی سفری فہرست میں شامل کرلیا۔
نارویجن سیاحوں کے چین کے سفر کا انتظام کرنے میں مہارت رکھنے والے ایک نمائش کنندہ ژانگ لی منگ کا کہنا تھا کہ ویزا فری پالیسی نے چین میں ناروے کے سیاحوں کی دلچسپی بڑھادی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر کے بعد سے گروپ سیاحت اور چین کے سفر سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
