جمعہ, دسمبر 12, 2025
انٹرنیشنلافغان شہری کا کسی قسم کی دہشتگردی کو ماننا ثبوت، ہمیں تحریری...

افغان شہری کا کسی قسم کی دہشتگردی کو ماننا ثبوت، ہمیں تحریری صمانتیں چاہئیں، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، افغانستان کا انکے شہری کی جانب سے کسی قسم کی دہشتگردی کو ماننا ثبوت ہے مگر اسکے باوجود ہمیں افغان قیادت سے تحریری صمانتیں چاہئیں، افسوس ہے کہ بھارت نے سارک پراسیس کو روکا ہوا ہے، بھارت نے پہلی مرتبہ سارک کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا افغانستان میں منظور قرارداد کا مسودہ نہیں دیکھا، افغانستان بھیجا جانیوالا یو این کا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے یہ طالبان پر ہے کہ وہ اس امدادی قافلے کو وصول کرتے ہیں یا نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز اور متنازع بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے نفرت آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں اور یہ بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے صدر کے دورے کے دوران 8 معاہدوں پر دستخط کئے گئے، صحت، حلال خوراک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا باقاعدہ معاہدہ نہیں ہے جس کے باعث کیس ٹو کیس بیسز پر معاملات کو دیکھا جاتا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!