منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانمحرم الحرام،محکمہ داخلہ پنجاب کی قیام امن کیلئے صوبے بھر کی انتظامیہ...

محرم الحرام،محکمہ داخلہ پنجاب کی قیام امن کیلئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہدایات جاری

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کیلئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے امن وعامہ کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے 24 گھنٹوں میں فہرستیں طلب کرلی ہیں۔

بیان کے مطابق محرم الحرام کے جلوس کے راستوں پرضرورت کے مطابق جیمرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلوس کے راستوں پر کسی شہری کے چھت پر نہ آنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مالک مکانوں سے کرایہ داروں بارے سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ جلوس کے راستے میں کسی سویلین کو سکیورٹی کیلئے کوئی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور صرف منظور شدہ روٹس پرہی جلوس کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق تمام جلوسوں کو ہیڈ سے ٹیل تک سیکیورٹی کور دیا جائے،ہرجلوس کے روٹ کوسیکیورٹی ادارے،انتظامیہ اورامن کمیٹی پیشگی کلیئرکرے گی جبکہ جلوس کے راستوں کی لائیوکوریج کیلئے سرویلینس کیمرے نصب کئے جائیں گئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں