اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت : ڈاکٹر نے خود کو چرواہوں کی صحت کے تحفظ...

چینی شناخت : ڈاکٹر نے خود کو چرواہوں کی صحت کے تحفظ کے لئے وقف کردیا

ہیڈ لائن:

چینی شناخت : ڈاکٹر نے خود کو چرواہوں کی صحت کے تحفظ کے لئے وقف کردیا

جھلکیاں:

چین میں سنکیانگ کے پہاڑی علاقے میں بہت سے چرواہے سردی سے بچنے کے لئے موسم سرما اپنے گھروں میں ہی گزارتے ہیں۔ تاچھنگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر لی لین، نے خود کو ان چرواہوں کی صحت کے تحفظ کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ارمچی کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی لین، ڈپٹی ڈائریکٹر، میاؤ ارگؤ کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر، تاچھنگ

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (قازق): جیمنگ ایٹائب، رہائشی، تاچھنگ، سنکیانگ، چین

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی لین، ڈپٹی ڈائریکٹر، میاؤ ارگؤ کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر، تاچھنگ

تفصیلی خبر:

چین میں سنکیانگ کے پہاڑی علاقے میں بہت سے چرواہے سردی سے بچنے کے لئے موسم سرما اپنے گھروں میں ہی گزارتے ہیں۔ وہ گرمیوں میں اپنے مویشیوں کو چرانے کے لئے قریب کی چراگاہوں میں لے جاتے ہیں۔

لی لین، کئی برسوں سے تاچھنگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہےہیں۔ وہ نقل مکانی کے دوران ان چرواہوں کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے لی لین، خود  چل کر ان کے پاس جاتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی لین، ڈپٹی ڈائریکٹر، میاؤ ارگؤ کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر، تاچھنگ

”یہ واحد سڑک ہے جو ہمارے علاقے تک جاتی ہے۔ گرمیوں میں یہ علاقہ تھوڑا بہتر ہوتا ہے۔ سردیوں میں جب بھاری برفباری ہوتی اور سرد  ہوائیں چلتی ہیں تو ہمیشہ ہم پہاڑوں کے درمیان صحیح راستے کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ تب ہم موٹر سائیکل یا گھوڑے پر سواری کر  تے ہیں۔ ہمیں ایسے علاقے کی تلاش ہوتی ہے جہاں کم برف پڑی ہو۔ ہم پہاڑیوں کے کناروں پر چلتے ہیں۔ اگر ہم پہاڑیوں کے کناروں پر رہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (قازق): جیمنگ ایٹائب، رہائشی، تاچھنگ، سنکیانگ، چین

” لی لین واقعی ایک اچھے انسان ہیں۔ کبھی کبھار حتیٰ کہ اس وقت جب ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہوتی تھیں، انہوں نے ہمارے گھروں تک آ کر مریضوں کا علاج کیا۔ وہ واقعی دل سے اچھے ہیں۔”

سال 1987 سے لی لین نے طبی دوروں کے لئے تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے 59 انتہائی نگہداشت والے مریضوں کی جانیں بچائی ہیں۔

گزشتہ 37 برسوں میں لی لین کو متعدد بار بہترین حالت والے اعلیٰ سطح کے ہسپتال میں اپنا تبادلہ کرانے کا موقع ملا لیکن ہر بار انہوں نے یہیں رہنے کا انتخاب کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی لین، ڈپٹی ڈائریکٹر، میاؤ ارگؤ کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر، تاچھنگ

”اگر چرواہوں کو میری ضرورت ہو تو میں یہاں رہوں گا۔ میں اپنی باقی زندگی اس کام کے لئے وقف کر دوں گا۔”

ارمچی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!