بیجنگ: چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے اوپن بائیو ماس جلانے (او بی بی) سے عالمی سطح پر پیدا کاربن کی پیمائش اورعالمی ہائی ریزولوشن او بی بی یومیہ اخراج کا ریکارڈ تیار کرنے کے لئے چین کے فینگ یون تھری ڈی سیٹلائٹ کے گلوبل فائراسپاٹ مانیٹرنگ ڈیٹا کا استعمال کیا ہے۔
چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت ایرو اسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کی یہ تحقیق جریدے ارتھ سسٹم سائنس ڈیٹا میں شائع ہوئی ہے۔
او بی بی دراصل عالمی سطح پر کاربن اخراج کا ایک بڑا ذریعہ ہے جس میں جنگلات ، گھاس ، جھاڑیوں کی آگ اور فصلوں کی باقیات کو جلانا شامل ہے۔ جو بے ترتیبی ، متعدد ذرائع ، وسیع اثرات ، اور نگرانی میں درپیش مشکلات کی وجہ اس کی وضاحت جاتی ہے۔
زمینی ماحولیاتی نظام میں کاربن سائیکل سمجھنے کے لئے او بی بی سے کاربن اخراج کی درست پیمائش اور عالمی وعلاقائی دونوں پیمانے پر کاربن کے توازن کا تعین کرنے میں ضروری ہے۔
او بی بی سے کاربن کا اخراج ماحولیاتی کیمیائی نقل و حمل ماڈل کے لئے اہمیت رکھتا ہے درست اور قابل اعتماد اخراج کا ریکارڈ ان ماڈلز کی درستگی کو بہتر بناتی ہے۔
اس لئے سائنسی اور مؤثر طریقے سے او بی بی کاربن اخراج کا حساب لگانا زمینی کاربن سائیکلز اور ماحولیاتی کاربن ارتکاز دونوں کو سمجھنے میں ضروری ہے۔
