اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ میں عظیم ترخلیجی علاقے میں کاروباری فروغ کے لئے عالمی...

ہانگ کانگ میں عظیم ترخلیجی علاقے میں کاروباری فروغ کے لئے عالمی کانفرنس کا آغاز

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ہوئی ژو کے ہوئی ژو ژونگ کائی اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی علاقے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ (شِنہوا) گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے میں ترقی سے متعلق دوسری کاروباری کانفرنس بدھ کو ہانگ کانگ میں شروع ہوئی۔

اس کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے سرکاری اداروں اور کاروباری شعبوں کے ایک ہزار سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اس کی افتتاحی کانفرنس 2023 میں ہوئی تھی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین گاؤ یون لونگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے لئے ترقیاتی منصوبے کا خاکہ جاری ہونے کے بعد سے 5 برس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

گاؤ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں حصہ ڈالیں اور خطے کی تعمیر میں مواقع وسیع کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!