جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینعبدالرزاق آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی...

عبدالرزاق آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے

آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل رانڈر عبدالرزاق کرینگے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق لیجنڈبلے باز جاوید میانداد کو40 سال سے زائد عمر کے پاکستانی سکواڈ کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہونگے۔

آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائیگا۔

سکواڈ میں شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!